کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر کہ سلمہ بن الاکوع کی اس ضرب سے شفا ہوئی جو انہیں لگی تھی جب مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر تھوکا
حدیث نمبر: 6510
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ أَبِي عُبَيْدٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ أَثَرَ ضَرْبَةٍ فِي سَاقِ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا مُسْلِمٍ ، مَا هَذِهِ الضَّرْبَةُ ؟ ، فَقَالَ : هَذِهِ ضَرْبَةٌ أَصَابَتْنِي يَوْمَ حُنَيْنٍ ، قَالَ النَّاسُ : أُصِيبَ سَلَمَةُ ، أُصِيبَ سَلَمَةُ ، قَالَ : " فَأُتِيَ بِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَفَثَ فِيهَا ثَلاثَ نَفَثَاتٍ ، فَمَا اشْتَكَيْتُهَا حَتَّى السَّاعَةِ " .
یزید بن ابوعبید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کی پنڈلی پر کسی ضرب کا نشان دیکھا تو میں نے دریافت کیا: اے ابومسلم یہ ضرب کس چیز کی ہے، انہوں نے فرمایا: یہ ضرب مجھے غزوہ حنین کے دن لگی تھی۔ لوگوں نے یہ کہا: کہ اب سلمہ شہید ہو جائے گا۔ اب سلمہ شہید ہو جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر تین مرتبہ اپنا لعاب دہن ڈالا تو اس کے بعد آج تک مجھے اس میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔