کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر کہ اس تنے کا ہنہنانا جس پر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیتے تھے جب وہ اسے چھوڑ گئے
حدیث نمبر: 6506
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْمِصِّيصِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ الْعَلاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَقُومُ إِِلَى جِذْعٍ ، فَيَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَأَنَّهُ لَمَّا صَنَعَ الْمِنْبَرَ تَحَوَّلَ إِِلَيْهِ ، فَحَنَّ الْجِذْعُ ، فَأَتَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَسَحَهُ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ایک تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر جمعے کا خطبہ دیا کرتے تھے جب آپ نے منبر بنوایا اور آپ اس منبر کی طرف منتقل ہو گئے تو وہ تنا رونے لگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور آپ نے اپنا دست مبارک اس پر پھیرا۔