کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حوضِ کوثر اور شفاعت (سفارش) کا بیان - ذکر خبر کہ کوثر کی وصف جو اللہ جل وعلا نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا
حدیث نمبر: 6471
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَرَأَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ سورة الكوثر آية 1 ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْكَوْثَرُ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ يَجْرِي عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ ، حَافَّتَاهُ قِبَابُ الدُّرِّ " ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَضَرَبْتُ بِيَدِي ، فَإِِذَا طِينُهُ مِسْكٌ أَذْفَرُ ، وَإِِذَا حَصْبَاؤُهُ اللُّؤْلُؤُ " .
ثابت بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی ” بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کی۔ “ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ” کوثر جنت میں موجود ایک نہر ہے جو (جنت کی زمین پر بہتی ہے، اس کے دونوں کناروں پر موتیوں سے بنے ہوئے خیمے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنا ہاتھ مارا، تو جنت کی مٹی کی خوشبو مشک کی طرح کی تھی۔ اور اس کی کنکریاں موتیوں کی طرح کی تھیں۔ “