کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حوضِ کوثر اور شفاعت (سفارش) کا بیان - ذکر خبر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے اپنے حوض پر سبقت لے جائیں گے، اللہ کے فضل سے اس سے پینے کے ساتھ
حدیث نمبر: 6447
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، وَعَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَجِيرٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنِ الصُّنَابِحِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلا إِِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، وَإِِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمْ ، فَلا تَقْتَتِلُنَّ بَعْدِي " .
سیدنا صنابح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” خبردار میں حوض (کوثر) پر تمہارا پیش رو ہوں گا اور میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا، تو تم لوگ میرے بعد ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا۔ “