کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کسی مسلمان کو خود مارنے سے گریز کرتے تھے
حدیث نمبر: 6444
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ شَيْئًا قَطُّ ، إِِلا أَنْ يُجَاهِدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَا ضَرَبَ امْرَأَةً قَطُّ ، وَلا خَادِمًا لَهُ قَطُّ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے کبھی کسی چیز کو نہیں مارا، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اللہ کی راہ میں جہاد کر رہے ہوتے تھے (تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمنوں پر حملہ کیا ہے) اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اہلیہ کو یا اپنے کسی خادم کو کبھی نہیں مارا۔