کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ایک دوسری روایت کا ذکر جو اس بات کی صحت کو واضح طور پر بیان کرتی ہے جو ہم نے ذکر کی ہے
حدیث نمبر: 6437
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " مَا عَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ ، إِِنِ اشْتَهَاهُ أَكَلَهُ ، وَإِِنِ كَرِهَهُ تَرَكَهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے کی چیز میں عیب نہیں نکالا اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خواہش ہوتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو کھا لیتے تھے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہیں آتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو چھوڑ دیتے تھے۔