کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل کو ان کے پروں کے ساتھ دیکھا
حدیث نمبر: 6427
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ عَنْ هَذِهِ الآيَةِ : لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى سورة النجم آية 18 ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " رَأَى جِبْرِيلَ فِي صُورَتِهِ لَهُ سِتُّمِائَةِ جَنَاحٍ " .
شیبانی بیان کرتے ہیں: میں نے زر بن حبیش سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا۔ ” تحقیق اس نے اپنے پروردگار کی بڑی نشانیوں میں سے کچھ دیکھیں “ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو ان کی اصل شکل و صورت میں دیکھا تھا ان کے 600 پر تھے۔