کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یحییٰ بن عقیل نے کسی صحابی کو نہیں دیکھا
حدیث نمبر: 6424
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حريث ، حدثنا الفضل بن موسى ، عن الحسين بن واقد عَنْ يَحْيَى بْنِ عَقِيلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُكْثِرُ الذِّكْرَ ، وَيُقِلُّ اللَّغْوَ ، وَيُطِيلُ الصَّلاةَ ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ ، وَلا يَأْنَفُ وَلا يَسْتَكْثِرُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ فَيَقْضِيَ لَهُ حَاجَتَهُ " .
سیدنا ابن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ذکر کثرت سے کرتے تھے لغو بات نہیں کرتے تھے۔ طویل نماز ادا کرتے تھے مختصر خطبہ دیتے تھے اور آپ اس چیز میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے یا اس چیز کو بڑا نہیں سمجھتے تھے کہ آپ کسی بیوہ عورت یا مسکین کے ساتھ چل کر جائیں اور اس کی ضرورت کو پورا کر دیں۔