کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وہ خصائل جو صلی اللہ علیہ وسلم استعمال کرتے تھے اور ان کی امت کے لیے مستحب ہے کہ ان کی اقتداء کرے
حدیث نمبر: 6423
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُكْثِرُ الذِّكْرَ ، وَيُقِلُّ اللَّغْوَ ، وَيُطِيلُ الصَّلاةَ ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ ، وَلا يَأْنَفُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الأَرْمَلَةِ أَوِ الْمِسْكِينِ فَيَقْضِيَ حَاجَتَهُ " .
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ذکر کثرت سے کرتے تھے۔ آپ فضول گفتگو نہیں کرتے تھے۔ آپ طویل نماز ادا کرتے تھے۔ اور مختصر خطبہ دیتے تھے۔ آپ اس چیز میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے کہ آپ کسی بیوہ عورت یا غریب کے ساتھ چل کر جائیں اور اس کی حاجت کو پورا کر دیں۔