کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شیطان کا گلا گھونٹا جو انہیں نماز میں ایذاء دیتا تھا
حدیث نمبر: 6418
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اعْتَرَضَ لِي شّيْطَانٌ فِي مُصَلايَ هَذَا ، فَأَخَذْتُهُ ، فَخَنَقَتْهُ حَتَّى إِِنِّي لأَجِدُ بُرْدَ لِسَانِهِ عَلَى ظَهْرِ كَفِّي ، فَلَوْلا دَعْوَةُ أَخِي سُلَيْمَانَ ، لأَصْبَحَ مَرْبُوطًا تَنْظُرُونَ إِِلَيْهِ " .
سیدنا ابوہریرہ صلی اللہ علیہ وسلم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میری اس نماز کے دوران شیطان میرے سامنے آیا۔ میں نے اسے پکڑ کر اس کا گلا دبایا۔ یہاں تک اس کی زبان کی ٹھنڈک مجھے اپنی ہتھیلی کی پشت پر محسوس ہوئی اگر میرے بھائی سیدنا سلیمان علیہ السلام کی دعا کا خیال نہ ہوتا تو وہ شیطان صبح بندھا ہوا ہوتا اور تم لوگ اسے دیکھ لیتے۔ “