کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شیطان پر مدد کی حتیٰ کہ وہ اس سے محفوظ رہے
حدیث نمبر: 6416
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْقَزَّازُ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِِلا وَلَهُ شَيْطَانٌ " ، قَالُوا : وَلَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " وَلِي ، إِِلا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَكَذَا قَالَهُ بِالنَّصْبِ .
سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” تم میں سے ہر ایک شخص کے ساتھ اس کا مخصوص شیطان ہوتا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! کیا آپ کے ساتھ بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف میری مدد کی اور وہ مسلمان ہو گیا۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) راوی نے یہ لفظ اسی طرح نصب کے ساتھ بیان کیا ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) راوی نے یہ لفظ اسی طرح نصب کے ساتھ بیان کیا ہے۔