کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کو وصال کے وقت کھانا اور پانی عطا کیا
حدیث نمبر: 6413
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : وَاصَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصِّيَامِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّاسَ ، فَوَاصَلُوا ، فَنَهَاهُمْ ، وَقَالَ : " إِِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ ، إِِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صوم وصال رکھنا شروع کئے جب اس بات کی اطلاع لوگوں کو ملی تو انہوں نے بھی صوم وصال رکھنا شروع کر دیئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری مانند نہیں ہوں۔ میں ایسی حالت میں رات بسر کرتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھے کھلا دیتا ہے اور مجھے پلا دیتا ہے۔