کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بیان کردہ نازل ہونے کے بعد نمازیں ادا کرتے وقت اللہ جل وعلا سے استغفار کرتے تھے
حدیث نمبر: 6412
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأشجُّ ، وَعُثْمَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : لَمَّا نَزَلَتْ : إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ سورة النصر آية 1 إِِلَى آخِرِهَا ، مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلاةً إِِلا قَالَ : " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ” جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی۔ “ یہ سورت کے آخر تک ہے، تو اس کے بعد میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ جب بھی نماز ادا کرتے تھے تو یہ ضرور پڑھتے تھے۔ ” تو پاک ہے اللہ، حمد تیرے لئے مخصوص ہے، اے اللہ تو میری مغفرت کر دے۔ “