کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سے پہلے انبیاء کے ساتھ اپنی مثال ایسی دی جو انہوں نے بیان کی
حدیث نمبر: 6405
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيِّ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَثَلِي وَمَثَلُ الأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًا ، فَأَحْسَنَهُ وَكَمَّلَهُ إِِلا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهُ ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ ، وَيَعْجَبُونَ ، وَيَقُولُونَ : هَلا وَضَعْتَ هَذِهِ اللَّبِنَةَ ؟ ، قَالَ : فَأَنَا تِلْكَ اللَّبِنَةُ ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” میری اور مجھ سے پہلے والے انبیاء کی مثال ایک ایسے شخص کی مانند ہے جو ایک عمارت تعمیر کرتا ہے اور بہت عمدہ تعمیر کرتا ہے وہ اسے مکمل کر دیتا ہے لیکن ایک گوشے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دیتا ہے لوگ اس عمارت کا چکر لگاتے ہیں اس کو پسند کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں: یہ اینٹ کیوں نہیں رکھی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں وہ اینٹ ہوں میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان پر درود نازل کرے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6405
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تجريج فقه السيرة» (135)، «تخريج المشكاة» (5745 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم رجاله ثقات رجال الشيخين غير يحيى بن أيوب فمن رجال مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6371»