کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوامع الکلم اور اس کے اختتام عطا کیے
حدیث نمبر: 6402
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : إِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُوتِيَ فَوَاتِحَ الْكَلامِ وَخَوَاتِمَهُ ، أَوْ جَوَامِعَ الْخَيْرِ وَخَوَاتِمَهُ . وَإِِنَّا كُنَّا لا نَدْرِي مَا يَقُولُ إِِذَا جَلَسْنَا فِي الصَّلاةِ حَتَّى عَلَّمَنَا ، فَقَالَ : " قُولُوا : التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهَ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کلام کا آغاز کرنے والے اور اس کا اختتام کرنے والے (یعنی جامع و مانع) کلمات عطا کئے گئے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) بھلائی کی جامع اور اختتامی باتیں عطا کی گئی۔ ہمیں یہ بات معلوم نہیں تھی کہ جب ہم نماز کے دوران بیٹھے ہوئے ہوں، تو ہمیں کیا پڑھنا چاہئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات کی تعلیم دی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تم یہ پڑھو: ” ہر طرح کی زبانی، جسمانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں۔ اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔ ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ وہی ایک معبود ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ “