کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ حذیفہ کی خبر میں ذکر کردہ تعداد سے اس سے آگے کی نفی مراد نہیں تھی
حدیث نمبر: 6401
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " فُضِّلْتُ عَلَى الأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ : أُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ ، وَجُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا ، وَأُرْسِلْتُ إِِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً ، وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” مجھے دیگر انبیاء پر چھ حوالوں سے فضیلت عطا کی گئی۔ مجھے جامع کلمات عطا کئے گئے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی۔ میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا۔ میرے لئے زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور جائے نماز بنایا گیا اور مجھے تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیا اور میرے ذریعے انبیاء کے سلسلے کو ختم کر دیا گیا۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6401
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (285): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6367»