کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کون سے کپڑوں کو پسند کرتے تھے
حدیث نمبر: 6396
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، وَأَبُو يَعْلَى ، قَالا : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : قُلْنَا لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : " أَيُّ اللِّبَاسِ كَانَ أَحَبَّ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : الْحِبَرَةُ " ، قَالَ أَبُو يَعْلَى : أَيُّ اللِّبَاسِ كَانَ أَعْجَبَ .
قتادہ بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سا لباس زیادہ پسند تھا؟ انہوں نے جواب دیا: حبرہ (یعنی مخصوص قسم کی یمنی چادر) ابویعلیٰ نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: کون سا لباس زیادہ اچھا لگتا تھا۔