کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ خوشبو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھی
حدیث نمبر: 6395
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَبِسَ بُرْدَةً سَوْدَاءَ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : مَا أَحْسَنَهَا عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، يَشُوبُ بَيَاضُكَ سَوَادَهَا ، وَيَشُوبُ سَوَادُهَا بَيَاضَكَ ، فَبَانَ مِنْهَا رِيحٌ ، فَأَلْقَاهَا ، وَكَانَ يُعْجِبُهُ الرِّيحُ الطَّيِّبَةُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کالی چادر پہنی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! یہ آپ پر کتنی خوب صورت لگ رہی ہے۔ آپ کی سفید (رنگت) اس کی سیاہی کے ساتھ نمایاں ہو رہی ہے اور اس کی سیاہی آپ کی سفید (رنگت کے ساتھ) نمایاں ہو رہی ہے، پھر آپ کو اس چادر میں سے بو محسوس ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پاکیزہ خوشبو پسند تھی۔