کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم جب صدقہ لایا جاتا تو اپنے اصحاب کو اسے کھانے کا حکم دیتے اور خود اس سے باز رہتے
حدیث نمبر: 6382
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ ، سَأَلَ عَنْهُ ، فَإِِنْ قِيلَ : هَدِيَّةٌ ، أَكَلَ ، وَإِِنْ قِيلَ : صَدَقَةٌ ، قَالَ : كُلُوا ، وَلَمْ يَأْكُلْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب کسی دوسرے کے گھر سے کوئی کھانا آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں دریافت کر لیتے تھے، اگر یہ بتایا جاتا کہ یہ تحفہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم اسے کھا لیتے تھے اور اگر یہ بتایا جاتا کہ یہ صدقہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: تم لوگ اسے کھا لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود اسے نہیں کھاتے تھے۔