کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف حماد بن سلمہ نے ثابت سے بیان کی
حدیث نمبر: 6374
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدًا ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًَا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَ لَهُ بِشَاءٍ بَيْنَ جَبَلَيْنِ ، فَرَجَعَ إِِلَى قَوْمِهِ ، فَقَالَ : أَسْلِمُوا ، فَإِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُعْطِي عَطَاءَ رَجُلٍ لا يَخْشَى الْفَاقَةَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان موجود تمام بکریاں دینے کا حکم دیا، وہ اپنی قوم کے پاس واپس جا کر بولا: تم لوگ اسلام قبول کر لو۔ کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم آدمی کو اتنا عطا کر دیتے ہیں کہ اسے فاقہ کا خوف نہیں رہتا۔