کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پیچھے اسی طرح دیکھتے تھے جیسے سامنے دیکھتے تھے، جو ان کے اور ان کی امت کے درمیان فرق ہے
حدیث نمبر: 6338
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِِنِّي لأَنْظُرُ إِِلَى مَا وَرَائِي كَمَا أَنْظُرُ إِِلَى مَا بَيْنَ يَدَيَّ ، فَأَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ ، وَحَسِّنُوا رُكُوعَكُمْ وَسُجُودَكُمْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میں اپنے پیچھے بھی اسی طرح دیکھ لیتا ہوں، جس طرح میں اپنے سامنے دیکھتا ہوں تم لوگ اپنی صفیں درست رکھو اور رکوع و سجود اچھے طریقے سے کرو۔ “