کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے رسول کو دوسرے انسانوں سے مختلف بنایا کہ وہ اپنے پیچھے اسی طرح دیکھ سکتے تھے جیسے سامنے دیکھتے تھے
حدیث نمبر: 6337
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " هَلْ تَرَوْنَ قِبْلَتِي هَا هُنَا ؟ فَوَاللَّهِ مَا يَخْفَى عَلَيَّ خُشُوعُكُمْ وَلا رُكُوعُكُمْ ، وَإِِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کیا تم سمجھتے ہو کہ میری توجہ صرف قبلہ کی طرف ہوتی ہے۔ اللہ کی قسم! تمہارا خشوع اور تمہارا رکوع کرنا مجھ سے مخفی نہیں رہتا۔ میں اپنی پشت کے پیچھے بھی تمہیں دیکھ لیتا ہوں۔ “