کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے "حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى" پڑھا
حدیث نمبر: 6323
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَنَافِعٌ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ رَافِعٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ الْمَصَاحِفَ فِي عَهْدِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَاسْتَكْتَبَتْنِي حَفْصَةُ مُصْحَفًا ، وَقَالَتْ : " إِِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الآيَةَ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ، فَلا تَكْتُبْهَا حَتَّى تَأْتِيَنِي بِهَا ، فَأُمِلَّهَا عَلَيْكَ كَمَا حَفِظْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ، قَالَ : فَلَمَّا بَلَغْتُهَا جِئْتُهَا بِالْوَرَقَةِ الَّتِي أَكْتُبُهَا ، فَقَالَتِ : " اكْتُبْ : حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى سورة البقرة آية 238 وَصَلاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ سورة البقرة آية 238 " .
امام محمد باقر رحمہ اللہ اور نافع یہ بات بیان کرتے ہیں: عمرو بن نافع نے یہ بات بتائی۔ یہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے عہد میں قرآن کریم کی کتابت کیا کرتے تھے۔ وہ کہتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے قرآن کریم لکھنے کی فرمائش کی۔ انہوں نے فرمایا: جب تم سورۃ البقرہ کی اس آیت تک پہنچو تو اسے اس وقت تک تحریر نہ کرنا جب تک تم میرے پاس نہیں آتے، میں یہ تمہیں اسی طرح املاء کرواؤں گی، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر اسے یاد رکھا ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب میں اس آیت پر پہنچا تو میں وہ ورقہ لے کر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا جس پر میں قرآن لکھ رہا تھا تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم یوں لکھو۔ ” تم لوگ نمازوں کی حفاظت کرو اور بطور خاص درمیانی نماز کی جو عصر کی نماز ہے تم اللہ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو۔ “