کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جنوں پر قرآن پڑھنے کی فضیلت کو واضح کیا
حدیث نمبر: 6320
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ مَسْعُودٍ : هَلْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ مِنْكُمْ أَحَدٌ ؟ ، فَقَالَ : مَا صَحِبَهُ مِنَّا أَحَدٌ ، وَلَكِنَّا فَقَدْنَاهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِمَكَّةَ ، فَقُلْنَا : اغْتِيلَ أَوِ اسْتُطِيرَ ، فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ بَاتَ بِهَا قَوْمٌ ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ السَّحَرِ ، أَوْ قَالَ : فِي الصُّبْحِ ، إِِذَا نَحْنُ بِهِ يَجِيءُ مِنْ قِبَلِ حِرَاءَ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَذَكَرْنَا لَهُ الَّذِي كَانُوا فِيهِ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّهُ أَتَانِي دَاعِيَ الْجِنِّ ، فَأَتَيْتُهُمْ ، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِمْ " ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَرَانَا آثَارَهُمْ ، وَآثَارَ نِيرَانِهِمْ .
علقمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا جنات سے ملاقات کی رات آپ لوگوں میں سے کوئی ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ انہوں نے جواب دیا: ہم میں سے کوئی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہیں تھا۔ ایک رات ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ میں غیر موجود پایا تو ہم نے سوچا شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دھوکے سے (شہید کر دیا گیا ہے) یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ وہ رات ہم نے ایسی حالت میں گزاری جو کسی بھی قوم نے بدترین حالت میں گزاری ہو جب سحری کا وقت ہوا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) صبح کا وقت ہوا تو ہم اسی حالت میں تھے کہ آپ حرا پہاڑ کی طرف سے تشریف لائے ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی حالت کا ذکر کیا جو ہم نے گزاری تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنات کا نمائندہ میرے پاس آیا تھا میں ان کے پاس چلا گیا۔ میں نے ان کے سامنے تلاوت کی۔ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ان جنات کے اور ان کی آگ کے نشانات دکھائے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6320
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3209): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6286»