کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کیا تھے
حدیث نمبر: 6313
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِِنَّ لِي أَسْمَاءً : أَنَا مُحَمَّدٌ ، وَأَنَا أَحْمَدُ ، وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِيَ الْكُفْرَ ، وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِهِ ، وَأَنَا الْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ " ، وَقَدْ سَمَّاهُ اللَّهُ رَءُوفًا رَحِيمًا .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میرے کچھ نام ہیں، میں محمد ہوں، أحمد ہوں، میں ماحی (یعنی مٹانے والا) ہوں، میرے ذریعے اللہ تعالیٰ نے کفر کو مٹا دیا ہے اور میں حاشر ہوں تمام لوگوں کا حشر جس کے قدموں پر کیا جائے گا اور میں عاقب ہوں، جس کے بعد کوئی اور نبی نہیں آئے گا۔ (راوی کہتے ہیں:) اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام رؤف اور رحیم بھی بیان کیا ہے۔