کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ انس بن مالک کی خبر میں ذکر کردہ تكفيا کیا ہے
حدیث نمبر: 6311
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ كَانَ إِِذَا وَصَفَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : كَانَ " عَظِيمَ الْهَامَةِ ، أَبْيَضَ مُشْرَبًا حُمْرَةً ، عَظِيمَ اللِّحْيَةِ ، طَوِيلَ الْمَسْرُبَةِ ، شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ ، إِِذَا مَشَى كَأَنَّهُ يَمْشِي فِي صَبَبٍ ، لَمْ أَرَ مِثْلَهُ قَبْلَهُ وَلا بَعْدَهُ " .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرتے تھے تو یہ بیان کرتے تھے: آپ بھرپور جسم کے مالک تھے۔ آپ کا رنگ سفید تھا جس میں سرخی ملی ہوئی تھی، آپ کی داڑھی گھنی تھی آپ کے سینے سے ناف تک بالوں کی پتلی سی لکیر تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھ دونوں پاؤں پرگوشت تھے۔ جب آپ چلتے تھے تو یوں محسوس ہوتا جیسے بلندی سے تیزی سے نیچے کی طرف آ رہے ہیں، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔