کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ قتادہ نے یہ خبر عبد اللہ بن ابی عتبہ سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 6307
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ بِالْبَصْرَةِ ، وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ بِالصُّغْدِ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا سَعِيدٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا ؟ ، قَالَ : نَعَمْ " ، عَنْ مِثْلِ هَذَا فَاسْأَلْ ، عَنْ مِثْلِ هَذَا فَاسْأَلْ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي عُتْبَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا ، وَكَانَ إِِذَا كَرِهَ شَيْئًا ، عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ " .
أحمد بن سنان بیان کرتے ہیں: میں نے عبدالرحمن بن مہدی سے دریافت کیا میں نے کہا: اے ابوسعید! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردے میں موجود کنواری لڑکیوں سے زیادہ حیا والے تھے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، اس نوعیت کے سوال کرو اس نوعیت کے سوال کرو، شعبہ نے قتادہ کے حوالے سے عبداللہ بن ابوعتبہ کے حوالے سے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے۔ ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردے میں موجود کنواری لڑکیوں سے زیادہ حیا والے تھے جب آپ کو کوئی چیز ناپسند آتی تھی، تو اس کا اثر ہمیں آپ کے چہرے پر محسوس ہو جاتا تھا۔ “