کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کی نرمی اور پسینے کی خوشبو
حدیث نمبر: 6303
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " مَا مَسَسْتُ حَرِيرًا قَطُّ ، وَلا دِيبَاجًا أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلا شَمَمْتُ رِيحًا قَطُّ ، وَلا عَرَقًا أَطْيَبَ مِنْ رِيحِ عَرَقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کبھی کوئی ریشم اور دیباج ایسا نہیں چھوا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی مبارک سے زیادہ نرم ہو اور میں نے کبھی کوئی خوشبو یا پسینہ ایسا نہیں سونگھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینے سے زیادہ خوشبودار ہو۔