کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ خاتم جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان تھا
حدیث نمبر: 6300
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ النَّبِيلُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، حَدَّثَنَا عِلْبَاءُ بْنُ أَحْمَرَ الْيَشْكُرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ادْنُ مِنِّي فَامْسَحْ ظَهْرِي " ، قَالَ : فَكَشَفْتُ عَنْ ظَهْرِهِ ، وَجَعَلْتُ الْخَاتَمَ بَيْنَ أُصْبُعِي فَغَمَزْتُهَا ، قِيلَ : وَمَا الْخَاتَمُ ؟ قَالَ : شَعْرٌ مُجْتَمِعٌ عَلَى كَتِفِهِ .
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میرے قریب ہو کر میری کمر پر ہاتھ پھیرو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر مبارک سے کپڑا ہٹایا تو میں نے مہر نبوت کو اپنی دو انگلیوں کے درمیان لے کر (معمولی سا) دبایا۔ ان سے دریافت کیا گیا: وہ مہر کیا چیز تھی؟ انہوں نے بتایا: کچھ بال تھے جو آپ کے کندھے (کے قریب) ایک جگہ پر اکٹھے تھے۔