کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ ہمارے ذکر کردہ بال جب کنگھا اور تیل لگایا جاتا تو ان کا سفیدی ظاہر نہ ہوتی
حدیث نمبر: 6297
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ " شَمِطَ مُقَدَّمُ رَأْسِهِ وَلِحْيَتُهُ ، وَإِِذَا ادَّهَنَ وَمُشِّطْنَ لَمْ يَتَبَيَّنْ ، وَإِِذَا شَعِثَ رَأَيْتُهُ ، وَكَانَ كَثِيرَ الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ " ، فَقَالَ رَجُلٌ : وَجْهُهُ مِثْلُ السَّيْفِ ؟ ، قَالَ : " لا ، كَانَ مِثْلَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ الْمُسْتَدِيرِ ، قَالَ : فَرَأَيْتُ خَاتِمَهُ عِنْدَ كَتِفِهِ مِثْلَ بَيْضَةِ النَّعَامَةِ يُشْبِهُ جَسَدَهُ " .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے آگے کی طرف اور داڑھی مبارک کے کچھ بال سفید تھے۔ جب آپ تیل لگاتے تھے اور کنگھی کرتے تھے تو وہ بھی نظر نہیں آتے تھے، لیکن جب آپ کے بال خشک ہوتے تھے تو نظر آ جاتے تھے، آپ کے سر اور داڑھی کے بال بہت زیادہ تھے۔ ایک شخص نے دریافت کیا آپ کا چہرہ تلوار کی مانند (چمکدار تھا) انہوں نے جواب دیا: جی نہیں وہ سورج کی مانند اور گول (یعنی چودہویں کے) چاند کی مانند (چمکدار تھا) راوی بیان کرتے ہیں: میں نے آپ کے کندھے کے قریب مہر نبوت دیکھی ہے جو شتر مرغ کے انڈے کی مانند تھی اور آپ کے جسم مبارک سے مشابہت رکھتی تھی۔