کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو بال سفید ہوئے
حدیث نمبر: 6292
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّهُمْ قَالُوا لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : هَلْ شَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ ، قَالَ : " مَا شَانَهُ اللَّهُ بِشَيْبٍ ، مَا كَانَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ سِوَى سَبْعَ عَشْرَةَ أَوْ ثَمَانِ عَشْرَةَ شَعْرَةً " .
ثابت بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال آ گئے تھے، تو انہوں نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ نے آپ کو سفید بالوں کے ذریعے (بوڑھا ظاہر) نہیں کیا۔ آپ کے سر اور داڑھی مبارک میں 17 یا 18 سے زیادہ سفید بال نہیں تھے۔