کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کیسے تھے
حدیث نمبر: 6291
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قَالَ : قُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : كَيْفَ كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : كَانَ " شَعْرًا رَجِلًَا ، لَيْسَ بِالْجَعْدِ ، وَلا بِالسَّبْطِ بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ " .
قتادہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کیسے تھے؟ انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال ہلکے سے گھنگھریالے تھے، نہ زیادہ گھنگھریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے تھے، وہ کانوں اور کندھوں کے درمیان تک آتے تھے۔