کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ آدم کی اولاد کو ولادت کے وقت شیطان چھوتا ہے سوائے عیسیٰ ابن مریم صلوات اللہ علیہما کے
حدیث نمبر: 6234
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " كُلُّ بَنِي آدَمَ يَمَسُّهُ الشَّيْطَانُ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ، إِِلا مَرْيَمَ وَابْنَهَا عِيسَى ، عَلَيْهِمَا السَّلامُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اولاد آدم میں سے جس (بچے کو) اس کی والدہ جنم دیتی ہے تو شیطان اسے مس کرتا ہے۔ صرف سیدہ مریم رضی اللہ عنہا اور ان کے صاحب زادے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا معاملہ مختلف ہے۔ “