کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وصف کہ عیسیٰ ابن مریم کی حالت جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا
حدیث نمبر: 6231
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " رَأَيْتُنِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ ، فَرَأَيْتُ رَجُلا آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ ، لَهُ لِمَّةٌ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللِّمَمِ ، قَدْ رَجَّلَهَا ، فَهِيَ تَقْطُرُ مَاءً ، مُتَّكِئًا عَلَى رَجُلَيْنِ أَوْ عَلَى عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ ، يَطُوفُ بِالْبَيْتِ ، فَسَأَلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ ، فَقَالُوا : عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ، ثُمَّ إِِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ ، قَطَطٍ ، أَعْوَرَ الْعَيْنِ الْيَمِينِ ، كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ ، فَسَأَلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ ، فَقَالُوا : الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ " .
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” گزشتہ رات میں نے خود کو خانہ کعبہ کے پاس دیکھا میں نے گندمی رنگ کے ایک شخص کو دیکھا جو اتنے خوبصورت تھے جو تم نے گندمی رنگ کے سب سے زیادہ خوبصورت آدمی کو دیکھا ہو ان کے لمبے بال تھے۔ تم نے سب سے خوبصورت بال جو بھی دیکھیں ہوں (وہ ویسے ہی تھے) انہوں نے ان بالوں میں کنگھی کی ہوئی تھی اور اس میں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے وہ دو آدمیوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دو آدمیوں کے کندھوں پر ٹیک لگا کر بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ میں نے دریافت کیا یہ کون صاحب ہیں، تو لوگوں نے بتایا یہ سیدنا عیسیٰ بن مریم ہے پھر میں نے گھنگھریالے بالوں والے ایک شخص کو دیکھا جس کی دائیں آنکھ کانی تھی۔ اس کی آنکھ پر پھولے ہوئے انگور کی طرح تھی۔ میں نے دریافت کیا یہ کون شخص ہے، تو لوگوں نے بتایا: یہ دجال ہے۔ “