کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ اسماعیل اور داود کے درمیان ایک ہزار سال تھے
حدیث نمبر: 6228
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ أَوَّلُ ؟ ، فَقَالَ : " الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ثُمَّ أَيُّ ؟ ، قَالَ : " الْمَسْجِدُ الأَقْصَى " ، قُلْتُ : فَكَمْ بَيْنَهُمَا ؟ ، قَالَ : " أَرْبَعُونَ سَنَةً ، ثُمَّ حَيْثُ مَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاةُ ، فَصَلِّ ، فَهُوَ لَكَ مَسْجِدٌ " .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجد حرام۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! پھر کون سی بنائی گئی، آپ نے فرمایا: مسجد اقصیٰ۔ میں نے دریافت کیا ان کے درمیان کتنی مدت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چالیس سال (پھر آپ نے فرمایا) تمہیں جہاں بھی نماز کا وقت ہو جائے تم وہاں نماز ادا کر لو وہ تمہارے لئے مسجد ہی ہو گی۔