کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وجہ جس کی بنا پر موسیٰ نے الواح پھینکیں
حدیث نمبر: 6213
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ ، قَالَ اللَّهُ لِمُوسَى : إِِنَّ قَوْمَكَ صَنَعُوا كَذَا وَكَذَا ، فَلَمَّا يُبَالِ ، فَلَمَّا عَايَنَ ، أَلْقَى الأَلْوَاحَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَبُو بِشْرٍ : جَعْفَرُ بْنُ أَبِي وَحْشِيَّةَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” سنی ہوئی بات براہ راست دیکھنے کی طرح نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا: تمہاری قوم نے اس، اس طرح کر لیا ہے انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی لیکن جب انہوں نے بذات خود دیکھ لیا تو انہوں نے الواح کو پھینک دیا۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوبشر نامی راوی کا نام جعفر بن ابووحشیہ ہے۔