کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر منع کہ انسان ثمود کی زمین میں داخل ہو سوائے اس کے کہ وہ روتا ہو
حدیث نمبر: 6199
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : مَرَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحِجْرِ ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَدْخُلُوا مَسَاكِنَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ إِِلا أَنْ تَكُونُوا بَاكِينَ ، حَذَرًا أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ " ، ثُمَّ رَحَلَ فَأَسْرَعَ حَتَّى خَلَّفْهَا .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہمارا گزر ” حجر “ کے مقام سے ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا تم ان لوگوں کی رہائشی جگہ میں روتے ہوئے داخل ہو، جن لوگوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا اس بات سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں تمہیں بھی وہی عذاب لاحق نہ ہو جو انہیں لاحق ہوا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رفتار تیز کی اور اس وادی سے آگے گزر گئے۔