کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وصف کہ ثمود کے سردار ابو رغال کی تدفین کیسے ہوئی
حدیث نمبر: 6198
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ بُجَيْرِ بْنِ أَبِي بُجَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، " أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، " فَمَرُّوا عَلَى قَبْرِ أَبِي رِغَالٍ ، وَهُوَ أَبُو ثَقِيفٍ ، وَهُوَ امْرُؤٌ مِنْ ثَمُودَ ، مَنْزِلُهُ بِحَرَّاءَ ، فَلَمَّا أَهْلَكَ اللَّهُ قَوْمَهُ بِمَا أَهْلَكَهُمْ بِهِ ، مَنَعَهُ لِمَكَانِهِ مِنَ الْحَرَمِ ، وَأَنَّهُ خَرَجَ ، حَتَّى إِِذَا بَلَغَ هَا هُنَا ، مَاتَ ، فَدُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ ، فَابْتَدَرْنَا ، فَاسْتَخْرَجْنَاهُ " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ان لوگوں کا گزر ابورغال کی قبر سے ہوا جو ثقیف قبیلے کا جدامجد تھا یہ ایک ایسا شخص تھا جو ثمود قوم سے تعلق رکھتا تھا اس کی رہائش گاہ حراء کے مقام پر تھی، جب اللہ تعالیٰ نے اس کی قوم کو ہلاکت کا شکار کر دیا تو وہ ہلاکت کا شکار نہیں ہوا کیونکہ وہ حرم میں رہائش پذیر تھا، پھر وہ وہاں سے نکلا جب وہ یہاں پہنچا تو یہاں اس کا انتقال ہو گیا اس کے ہمراہ سونے کی ایک ٹہنی کو دفن کیا گیا۔ (راوی کہتے ہیں:) ہم تیزی سے وہاں گئے اور سونے کی ٹہنی کو نکال لیا۔