کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ ہمارے بیان کردہ دونوں ساتھیوں کے بارے میں خلفاء کا حکم انبیاء کے حکم کے برابر ہے
حدیث نمبر: 6192
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا بَعَثَ اللَّهُ مِنْ نَبِيٍّ ، وَلا اسْتَخْلَفَ مِنْ خَلِيفَةٍ ، إِِلا كَانَتْ لَهُ بِطَانَتَانِ : بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْخَيْرِ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ ، وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالشَّرِّ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ ، وَالْمَعْصُومُ مَنْ عَصَمَ اللَّهُ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اللہ تعالیٰ نے جس نبی کو مبعوث کیا اور اس کے بعد جس کو بھی اس کا خلیفہ بنایا، تو اس کے ساتھ دو (فرشتے) ہوتے ہیں ان میں سے ایک اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور اس کی ترغیب دیتا ہے اور ایک اسے برائی کا حکم دیتا ہے اور اس کی ترغیب دیتا ہے، جسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے وہی محفوظ رہتا ہے۔ “