کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر کہ ابلیس اس سپاہی کے سر پر تاج رکھتا ہے جو اس کے لشکروں میں سب سے بڑا فتنہ ہے
حدیث نمبر: 6189
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِِذَا أَصْبَحَ إِِبْلِيسُ ، بَثَّ جُنُودَهُ ، فَيَقُولُ : مَنْ أَضَلَّ الْيَوْمَ مُسْلِمًا أَلْبَسْتُهُ التَّاجَ ، قَالَ : فَيَخْرُجُ هَذَا ، فَيَقُولُ : لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ، فَيَقُولُ : أَوْشَكَ أَنْ يَتَزَوَّجَ ، وَيَجِيءُ هَذَا ، فَيَقُولُ : لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى عَقَّ وَالِدَيْهِ ، فَيَقُولُ : أَوْشَكَ أَنْ يَبَرَّ ، وَيَجِيءُ هَذَا ، فَيَقُولُ : لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى أَشْرَكَ ، فَيَقُولُ : أَنْتَ أَنْتَ ، وَيَجِيءُ ، فَيَقُولُ : لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى زَنَى ، فَيَقُولُ : أَنْتَ أَنْتَ ، وَيَجِيءُ هَذَا ، فَيَقُولُ : لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى قَتَلَ ، فَيَقُولُ : أَنْتَ أَنْتَ ، وَيُلْبِسُهُ التَّاجَ " .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب صبح ہوتی ہے تو شیطان اپنا لشکر پھیلا دیتا ہے اور یہ کہتا ہے آج جو شخص کسی مسلمان کو گمراہ کرے گا میں اسے تاج پہناؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ان میں سے ایک شخص آتا ہے اور یہ کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی، یہاں تک کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی شیطان کہتا ہے ہو سکتا ہے وہ شخص دوسری شادی کر لے پھر دوسرا شخص آتا اور کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی، یہاں تک کہ ایک آدمی نے اپنے ماں باپ کی نافرمانی کی، شیطان کہتا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ بعد میں فرمانبردار بن جائے ایک اور شیطان آتا ہے وہ یہ کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی کہ ایک آدمی نے شرک کر لیا شیطان کہتا ہے تم واقعی تم ہو، پھر ایک اور آتا ہے اور کہتا ہے میں نے پوری کوشش کی، یہاں تک کہ ایک آدمی نے زنا کر لیا، شیطان کہتا ہے تم نے واقعی کام کیا ہے ایک اور آتا ہے وہ یہ کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی یہاں تک کہ ایک آدمی نے قتل کر دیا، تو شیطان کہتا ہے تم نے واقعی ہی کام کیا ہے پھر وہ اپنا تاج اسے پہنا دیتا ہے۔