کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے آدم صلوات اللہ علیہ کو کس چیز سے بنایا
حدیث نمبر: 6181
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ قَسَامَةَ بْنِ زُهَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ مِنْ أَدِيمِ الأَرْضِ كُلِّهَا ، فَخَرَجَتْ ذُرِّيَّتُهُ عَلَى حَسَبِ ذَلِكَ ، فَمِنْهُمُ الأَسْوَدُ وَالأَبْيَضُ وَالأَحْمَرُ وَالأَصْفَرُ ، وَمِنْهُمْ بَيْنَ ذَلِكَ ، وَالسَّهْلُ وَالْحَزْنُ ، وَالْخَبِيثُ وَالطِّيبُ " .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو تمام روئے زمین سے پیدا کیا ہے، تو ان کی ذریت اسی حساب سے ہو گی ان میں سے کچھ لوگ سیاہ ہیں کچھ سفید ہیں کچھ سرخ ہیں کچھ زرد ہیں کچھ ان کے درمیان ہیں کوئی آسان ہے کوئی غمگین ہے کوئی خراب ہے کوئی عمدہ ہے۔ “