کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کہ جب اللہ نے آدم کو بنایا تو وہ چھینکا، سے مراد روح پھونکنے کے بعد ہے
حدیث نمبر: 6165
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَمَّا نَفَخَ فِي آدَمَ ، فَبَلَغَ الرُّوحُ رَأْسَهُ عَطَسَ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، فَقَالَ لَهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : يَرْحَمُكَ اللَّهُ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام میں روح پھونکی اور وہ ان کے سر تک پہنچی تو ان کو چھینک آ گئی، تو انہوں نے یہ کہا: بر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کیلئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا: اللہ تم پر رحم کرے۔ “