کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر کہ وحشی جانوروں کی اپنی اولاد پر شفقت ہمارے ذکر کردہ رحمت کے ایک جز کی وصف ہے
حدیث نمبر: 6148
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ ابْنَ الْمُسَيَّبِ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " جَعَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا الرَّحْمَةَ مِائَةَ جُزْءٍ ، فَأَمْسَكَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ ، وَأَنْزَلَ فِي الأَرْضِ جُزْءًا وَاحِدًا ، فَمِنْ ذَلِكَ الْجُزْءِ يَتَرَاحَمُ الْخَلائِقُ ، حَتَّى تَرْفَعَ الدَّابَّةُ حَافِرَهَا عَنْ وَلَدِهَا خَشْيَةَ أَنْ تُصِيبَهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” اللہ تعالیٰ نے رحمت کے ایک سو جزء کیے ہیں جن میں سے 99 جزء اس نے اپنے پاس رکھ لیے ہیں ان میں سے ایک جزء زمین پر نازل کیا ہے اس ایک جزء کی وجہ سے مخلوق ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے، یہاں تک کہ کوئی جانور اپنا پاؤں اپنے بچے پر نہیں دیتا کہ کہیں اسے نقصان نہ پہنچا دے۔ “