کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وجہ جس کی بنا پر اللہ قیامت کے دن اس رحمت کو مکمل کرتا ہے
حدیث نمبر: 6147
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَدِّي الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّ لِلَّهَ مِائَةَ رَحْمَةٍ ، أَنْزَلَ مِنْهَا رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ الْجِنِّ وَالإِِنْسِ وَالْبَهَائِمِ ، فَبِهَا يَتَعَاطَفُونَ ، وَبِهَا يَتَرَاحَمُونَ ، وَبِهَا تَعْطِفُ الْوحُوشُ عَلَى أَوْلادِهَا ، وَأَخَّرَ تِسْعًا وَتِسْعِينَ رَحْمَةً ، يَرْحَمُ بِهَا عِبَادَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” بے شک اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں جن میں سے ایک رحمت اس نے جنوں، انسانوں اور جانوروں کے درمیان نازل کی ہے اس رحمت کی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے مہربانی کا برتاؤ کرتے ہیں اور اسی کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں اسی کی وجہ سے وحشی جانور اپنی اولاد پر مہربان ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ نے 99 رحمتیں مؤخر کی ہیں جن کے ذریعے وہ قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم کرے گا۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6147
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1634): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6114»