کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر منع کہ انسان ایسی چیزوں سے علاج کرے جن کا استعمال جائز نہیں
حدیث نمبر: 6065
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُمْ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ يُقَالُ لَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ ، فَقَالَ : إِنَّا نَصْنَعُ الْخَمْرَ ، فَنَهَاهُ عَنْهَا ، فَقَالَ : إِنَّمَا نَتَدَاوَى بِهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ ، إِنَّهَا دَاءٌ " .
علقمہ بن وائل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والا سوید بن طارق نامی ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا اس نے عرض کی: ہم لوگ شراب بناتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایسا کرنے سے منع کر دیا اس نے عرض کی: ہم دوا کے طور پر اسے استعمال کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دوا نہیں ہے یہ بیماری ہے۔