کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر حکم کہ جو خواب میں ناپسندیدہ چیز دیکھے وہ ہمارے ذکر کردہ نفث اور تعوذ کے بعد اپنی ایک کروٹ سے دوسری کروٹ پر پلٹ جائے
حدیث نمبر: 6060
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الرُّؤْيَا يَكْرَهُهَا ، فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلاثًا ، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلاثًا ، وَيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب کوئی شخص کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے اچھا نہ لگے، تو اسے اپنی بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہئے اور تین مرتبہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئے اور پھر اس پہلو کو تبدیل کر لینا چاہئے جس پہلو کے بل وہ پہلے سویا ہوا تھا (یعنی کروٹ بدل لینی چاہئے) “