کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ قیامت میں اسے سزا دی جاتی ہے جو اپنی آنکھوں کو خواب میں وہ دکھاتا ہے جو انہوں نے نہ دیکھا
حدیث نمبر: 6057
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْخَلِيلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوْزَاءِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الَّذِي يُرِي عَيْنَيْهِ فِي الْمَنَامِ مَا لَمْ يَرَ ، يُكَلَّفُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ شَعِيرَتَيْنِ ، وَالَّذِي يَسْتَمِعُ حَدِيثَ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ يُصَبُّ فِي أُذُنِهِ الآنُكُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جو شخص اپنی آنکھوں کو خواب میں وہ چیز دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھی (یعنی جو شخص جھوٹا خواب بیان کرے) اسے قیامت کے دن اس بات کا پابند کیا جائے گا، وہ جو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگائے اور جو شخص کسی کی باتیں چھپ کر سنے جبکہ وہ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہوں، تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ ڈالا جائے گا۔ “