کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر منع کہ انسان کسی کو بتائے اگر اس نے خواب میں شیطان کے کھیل کو دیکھا
حدیث نمبر: 6056
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَهُ فَقَالَ : إِنِّي حَلُمْتُ أَنَّ رَأْسِيَ قُطِعَ فَأَنَا أَتْبَعُهُ ، فَزَجَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ : " لا تُخْبِرْ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِكَ فِي الْمَنَامِ " .
- سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں ایک دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا سر کاٹ دیا گیا اور میں اس کے پیچھے جا رہا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ڈانٹ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان نے خواب میں تمہارے ساتھ جو کھیل کھیلا ہے تم اسے بیان نہ کرو۔