کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر بیان کہ سب سے سچا خواب وہ دیکھتا ہے جو جاگتے میں سب سے سچا بولتا ہے
حدیث نمبر: 6040
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ ، لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَكْذِبُ ، وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا ، أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا ، وَالرُّؤْيَا جُزْءٌ مِنْ خَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أُحِبُّ الْقَيْدَ فِي النَّوْمِ ، وَأَكْرَهُ الْغُلَّ ، الْقَيْدُ فِي النَّوْمِ : ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب زمانہ (قیامت کے) قریب آ جائے گا، تو مومن کے بہت کم خواب جھوٹے ہوں گے اہل ایمان میں سب سے زیادہ سچے خواب اس کے ہوں گے جو بات چیت میں سب سے زیادہ سچا ہو گا خواب نبوت کا 45 واں حصہ ہیں۔ “ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں خواب میں بیڑی کو پسند کرتا ہوں اور طوق کو ناپسند کرتا ہوں خواب میں (دیکھنے سے مراد) دین میں ثابت قدمی ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الرؤيا / حدیث: 6040
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3160): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6008»