کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرابت داروں کے احکام کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ بیٹی کا بیٹا اس کے باپ کا بیٹا نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 6038
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ بِالرَّافِقَةِ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَخْطُبُ ، إِذْ أَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ وَعَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَقُومَانِ وَيَعْثُرَانِ ، فَنَزَلَ إِلَيْهِمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذَهُمَا ، وَقَالَ : إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلادُكُمْ فِتْنَةٌ سورة التغابن آية 15 " .
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے: اسی دوران سیدنا امام حسن اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہما (جو بچے تھے) انہوں نے سرخ قمیصیں پہنی ہوئی تھیں وہ آئے وہ کبھی گر پڑتے تھے اور کبھی کھڑے ہو جاتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے لیے منبر سے نیچے تشریف لے آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو پکڑ لیا اور ارشاد فرمایا (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ” بے شک تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں۔ “